ایس پی مافیا، غنڈہ راج کی واپس چاہتی ہے:بی جے پی

نئی دہلی، دسمبر۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) پرآج الزام لگایا کہ اس نے کانپور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے دوران شہر میں فسادات بھڑکانے اور بی جے پی کو بدنام کرنے کی سازش کی تھی۔بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سمبت پاترا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اتر پردیش کے کانپور میں وزیر اعظم مسٹرمودی نے کل میٹرو کا افتتاح کرنے کے بعد ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔ جب مسٹر مودی ریلی سے خطاب کررہے تھے، اس سے ٹھیک پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا۔ اس ویڈیو میں بی جے پی کی ایک کارتھی، اس پر کچھ کمل کے اسٹیکرز لگے ہوئے تھے اوروزیراعظم جی کا بھی ایک پوسٹر گاڑی کے پیچھے لگاہواتھا۔ ترجمان نے کہا کہ نوبستہ ہمیر پور روڈ پر ایک چوک پر پیش آنے والے واقعے میں سرخ ٹوپیاں پہنے ایس پی کارکنوں نے گاڑی کو روک کراسے توڑ دیا اوراس میں آگ لگانے کی کوشش کی۔ جو لوگ اس کار کی توڑ پھوڑ کر رہے تھے، اس وقت ایس پی چھاتر سبھا کے سکریٹری جن کا نام اخبارات نے سچن کیسروانی لکھا ہے وہ بھی وہاں موجود تھے۔انہوں نے بعد میں پولیس اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے جانچ کی تو پتہ چلا کہ یہ کار بھی بی جے پی کارکن کی نہیں بلکہ ایس پی چھاتر سبھا کے دوسرے لیڈر انکر پٹیل کی گاڑی تھی۔ اس گاڑی کو بی جے پی کی گاڑی کی شکل میں سجایا گیاتھا۔ اس واقعہ کے تعلق سے آج اخبارات میں کچھ سنجیدہ تبصرے سماج وادی پارٹی پرہوئے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کس طرح سے اس ریلی کو ختم کرنے کی سازش، ریلی میں فساد برپاکرنے اورشہرمیں فسادات بھڑکانے کی کوشش کررہی تھی۔ آج اخبارات نے اس موضوع کو سنجیدگی سے شائع کیا ہے۔ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ مسٹر مودی کہتے ہیں کہ سرخ ٹوپی کا مطلب خطرے کی علامت ہے۔ کل کے واقعہ نے ثابت کر دیا ہے کہ سماج وادی پارٹی مافیا کی طرز پر بی جے پی کو بدنام کرنے کی جھوٹی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوبستہ ہمیر پور روڈ پر واقع علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ ایس پی فرقہ وارانہ جنون کو ہوا دے کر فسادات کروانا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ترقی نہیں چاہتی اور کسی بھی طرح سے مافیا راج اور غنڈہ راج کی واپسی چاہتی ہے۔

Related Articles