آنجہانی سری دیوی کے شوہر بونی کپور کی پہلی محبت کون تھی؟

 ایسی تصویر شیئر کردی کہ سری دیوی کے مداحوں کو یقین نہ آئے

ممبئی،دسمبر۔ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی پہلی محبت سے روشناس کرایا اور مداح یہ جان کر حیران رہ گئے کہ وہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور تھیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بونی کپور نے اس پوسٹ میں شرمیلا ٹیگور کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی۔دیگر ہزاروں لوگوں کے ساتھ بونی کپور کی اس انسٹاگرام پوسٹ کو ان کی صاحبزادی خوشی کپور نے بھی لائیک کیا۔ اس پوسٹ پر کمنٹس میں سیاستدان و اداکارہ خوشبو سندر نے لکھا کہ ’’ہر کسی کے خوابوں کی شہزادی، سدا کے لیے کشمیر کی کلی۔‘‘رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء آنے کے بعد سے شرمیلا ٹیگور دہلی کے قریب واقع پٹودی محل میں مقیم ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں اسی محل میں شرمیلا ٹیگور کی سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں شرکت کے لیے ان کے صاحبزادے اداکارہ سیف علی خان، بیٹی سوہا علی خان اور فیملی کے دیگر لوگ بھی دہلی آئے۔

Related Articles