ویب سیریز مرزا پور، فرحان اختر مذہبی جذبات مشتعل کرنے کے الزام سے بری

ممبئی،دسمبر۔ ویب سیریز مرزاپور کے پروڈیوسرز فرحان اختر اور ریتیش سدھوانی کو مذہبی جذبات مشتعل کرنے کے الزام سے بری کردیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق فرحان اختر اور ریتیش سدھوانی کے خلاف بھارت کی مقبول ترین ویب سیریز ’مرزاپور‘ بنانے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔درج آیف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس ویب سیریز میں مرزاپور کے علاقائی، سماجی و مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔تاہم اس کیس میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں عدالت نے ریمارکس جاری کیے کہ ریکارڈ پر کوئی ایسی چیز موجود نہیں جس سے یہ ثبوت ملتا ہو کہ اس سیریز میں کسی مذہبی جماعت کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو۔سماعت میں کوئی ٹھوس ثبوت اور شواہد نا ہونے کی صورت میں ’مرزاپور‘ کے پروڈیوسرز فرحان اختر اور ریتیش سدھوانی کو باعزت بری کردیا گیا ہے۔

Related Articles