کورونامتاثرین کی فہرست میں مزید 10 لوگ شامل

میڈیکل کلاج کے ڈاکٹر سمیت 10 افراد کورونا سے متاثر

باندہ : کرورناسے متاثرین کی فہرست میں 10 مزید مریض کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ان میں سے یہاں کے ایک میڈیکل کالج کے ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ باندہ شہر کے پانچ اور چار دیہی علاقوں کے مریض ہیں۔ اس کوملا کر ضلع اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 353 ہوگئی ہے۔ ان میں 269 لوگ کوروناسے صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کا تازہ اعداد وشمار 84 ہے۔ اتوار کو آئی جانچ رپورٹ میں سرکاری میڈیکل کال کے 31 سالہ ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ کٹرا محلہ کے 31 سالہ و 19 سالہ دو نوجوان ،اردلی بازار کا رہنے والا 33 سالہ لڑکی ، اندر ا نگر کا رہنے والا 25 سالہ ایک نوجوان وغیرہ شامل ہیں۔
معلوم ہو کہ میڈیکل کالج میں اب تک تقریباً 10 ڈاکٹر کورونا کے شکار ہوچکے ہیں۔ سبھی کوارنٹائن رہنے کے بعد صحت مندر ہوگئے ہیں۔ فی الحال ایک نئے مرض کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ ڈویژنل کمشنر گورو دین دیال نے نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کی ہے۔

Related Articles