کنڈلی بھاگیہ کے پرتھوی ملہوترا کی شادی، دلہنیا لینے کیسے گئے؟ دھوم مچ گئی

ممبئی،دسمبر۔ بھارتی ٹیلی ویڑن انڈسٹری کی معروف جوڑی سنجے گگنانی اور پونم پریت بھاٹیہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق سنجے گگنانی نے معروف ڈرامہ سیریز کنڈلی بھاگیہ سے شہرت پائی جس میں انہوں نے پرتھوی ملہوترا کا کردار نبھایا۔ سنجے گگنانی ایک ونٹیج کار میں بارات لے کر اپنی دلہنیا کو بیاہنے پہنچے۔ شادی کی تقریب میں سنجے اور پونم کے کئی ساتھی اداکاروں نے بھی شرکت کی، جن میں انجم فقیہہ، روحی چترویدی، ابھیشک کپور، سپریا شکلا و دیگر شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق پونم اور سنجے کی شادی سکھ رسم و رواج کے تحت ہوئی۔ انجم فقیہہ کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکآنٹ پر دولہادلہن کے ساتھ لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ ’’شادی کی بہت بہت مبارکباد تم دونوں کو، زندگی بھر کے اس ساتھ پر نیک تمنائیں۔‘‘

 

Related Articles