راجکمار راؤ اور پترا لیکھا کی شادی کی خوشی میں شاندار پارٹی

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کے نوبیاہتا جوڑے اداکار راجکمار راؤ اور ان کی اہلیہ پترالیکھا نیاپنی شادی کی خوشی میں اپنے دوستوں کے لیے شاندار ’پاجامہ پارٹی‘ کا انعقاد کیا۔اداکار راجکمار راؤ کی اہلیہ پترالیکھا اور ان کے دوستوں کے ساتھ چند خوبصورت تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں۔ان تصاویر میں راجکمار راؤچمکدار نیلے رنگ کی شرٹ اور پاجامے جبکہ ان کی اہلیہ پترالیکھاکوچمکدار بھورے رنگ کی شرٹ اور کالے رنگ کا پاجامہ پہنے نظر آرہی ہیں۔پترالیکھا کی بہن پرنا لیکھا نیاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی پارٹی سے ایک اور تصویر شیئر کی ہے ، جس میں راجکمار راؤ اور پترالیکھافیملی کیساتھ تصویر بنوانے کے لیے ایک فنی پوز دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ معروف بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کی ہے۔اداکار راج کمار راؤ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی تھی۔

Related Articles