مادھوری کے بیٹے نے کینسر کے مریضوں کو بال عطیہ کردیے
ممبئی،نومبر۔معروف بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے صاحبزادے ریان نین نے کینسر کے مریضوں کو اپنے بال عطیہ کردیے۔ مادھوری ڈکشٹ کے 16 سالہ بیٹے ریان نین نے کینسر کے مریضوں کے لیے خصوصی طور پر اپنے بال بڑھائے تھے۔مادھوری ڈکشٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ اسٹاگرام پر بیٹے کی بال کٹواتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔انہوں نے اس اقدام کے بعد بیٹیکو ’ہیرو‘ قرار دے دیا۔انہوں نے لکھا کہ ’وہ کینسر کے عالمی دن پر کچھ خاص شیئر کرنا چاہیں گی‘۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ریان کو کئی لوگوں کو دیکھ کر دکھ ہوا تھا جو کینسر جیسے مرض سے لڑ رہے تھے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ایسے مریض اپنے بال کھو دیتے ہیں، ان کے بیٹے نے کینسر سوسائٹی کو اپنے بال عطیہ کرنیکا فیصلہ کیا‘۔ مادھوری ڈکشٹ نے لکھا کہ ’ہم بحیثیت والدین اس کے فیصلے سے بہت خوش تھے‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ’ ان کے بیٹے کو اپنے بالوں کی مطلوبہ لمبائی حاصل کرنے کے لیے تقریباً 2 سال لگے تھے‘۔