لوگوں کو بہتر اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح: ہیمنت سورین

رانچی ،. نومبر۔جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہاکہ ریاست میں لوگوں کو بہتر طبی سہولیات ملے ، یہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔وزیراعلیٰ مسٹر سورین نے اتوار کو بریاتو روڈ واقع ہل ویو اسپتال کے نئے ٹراما اینڈ کریٹیکل کیئر یونٹ کے افتتاحی پروگرام میں کہاکہ اس میں پرائیوٹ اسپتالوں کے ذریعہ دی جارہی سہولیات اور خدمات کافی اہمیت کی حامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اسپتال رانچی کے سب سے پرانے پرائیوٹ اسپتالوں میں سے ایک ہے ۔ یہاں طبی خدمات کی توسیع ہونے سے مریضوں کو فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے ٹراما اینڈ کریٹیکل یونٹ میں دستیاب طبی آلات اور سہولیات کو دیکھا اور پوری جانکاری حاصل کی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ آیوشمان بھارت منصوبہ کا لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائد ملے ، اس کے لئے مز ید اسپتالوں کو امپینل مینٹ کیاجائے گا۔ اس سے مریضوں کو اپنے ہی ریاست میں جدید طبی سہولیات کے ساتھ پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی بہتر طبی سہولیات ملیںگی ۔ اس موقع پر وزیررامیشور اراؤں ، اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نتیش پریا ، ڈاکٹرس اور ملازمین موجود تھے ۔

Related Articles