پٹرول- ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن بھی اضافہ
نئی دہلی، اکتوبر۔ عالمی بازار میں جمعہ کو خام تیل کے بلند ترین سطح کوسر کرنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ جاری ہے۔سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو مسلسل تیسرے دن ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعدقومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 108.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.37 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔اس اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 114.47 روپے اور ڈیزل 105.49 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سب سے مہنگا پٹرول 117.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 106.76 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 112.42 روپے اور ڈیزل بنگلورو میں 104 روپے فی لیٹر پٹرول 112.43 روپے اور ڈیزل 103.35 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ کولکاتا میں بھی پٹرول 109.12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.49 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف 14 پیسے ہے۔ پٹرول 102.87 روپے اور ڈیزل 102.73 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 105.78 روپے اور ڈیزل کی قیمت 98.02 روپے فی لیٹر ہے۔ابھی ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 105 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگا رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 29 دنوں میں سے 22 دنوں میں ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 7.00 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 7.60 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔مارکیٹ اسٹڈی اور کریڈٹ ریٹنگ کمپنی گولڈمین سیکس نے اگلے سال تک برینٹ کروڈ 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی رپورٹ کے بعد امریکی بازار میں خام تیل میں تیزی تھی۔ جمعہ کو سنگاپور میں خام تیل میں تجارت اضافے کے ساتھ شروع ہوا۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 0.22 ڈالر اضافے کے ساتھ 84.54 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 0.05 ڈالر اٹھ کر 82.86 ڈالر فی بیرل پرٹریڈ کر رہا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 108.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.37 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر دن صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔