ورون نے اندراگاندھی کو وارننگ دینے والا اٹل کا ویڈیو جاری کیا
نئی دہلی , اکتوبر ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے ایک پرانے خطاب کا ویڈیو شیئر کیاہے جس میں مسٹرواجپئی کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے ان کے جبرکے خلاف اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو وارننگ دے رہے تھے۔جمعرات کو انہوں نے مسٹر واجپئی کے کسان دوست خیالات کے بارے میں ٹویٹ کیا، بڑے دل والے لیڈر کے دانشمندانہ الفاظ۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے ایک بار پھر اپنی ہی پارٹی کی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلانے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے باغیانہ تیوردکھائے۔ مسٹرواجپئی کی تقریروالا ان کا یہ ٹویٹ مرکزی حکومت کے خلاف ان کے پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں آنجہانی واجپئی کو ایک اجلاس میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کسانوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔ مسٹر گاندھی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں سابق وزیر اعظم کہہ رہے ہیں ، اگر حکومت کسانوں کو دبا ئے گی، قوانین کاغلط استعمال کرے گی اور پرامن تحریک کودبائے گی، تو ہم کسانوں کی جدوجہد میں شامل ہونے اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے سے نہیں ہچکچائیں گے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ مسٹر گاندھی نے اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں چار کسانوں کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرچکے ہیں، جو مبینہ طور پر بی جے پی لیڈروں سے جڑی کاروں سے کچلے گئے تھے۔ وہ مسلسل اپنی پارٹی اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی کو حال ہی میں اعلان کردہ بی جے پی قومی ایگزیکٹو سے ہٹادیا گیاتھا۔سمجھا جارہا ہے کہ پارٹی قیادت کی ناراضگی کی وجہ سے انہیں ایگزیکٹو سے باہرکیاگیا ہے۔