پٹرول اور ڈیزل 35 پیسے مہنگے
نئی دہلی، اکتوبر ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اونچی سطح پر برقرار رہنے کے دباؤ کے تحت دو دنوں کے استحکام کے بعد آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ کیا گیا۔ دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 35 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 104.79 روپے اور ڈیزل کی قیمت 93.52 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اس سے قبل پیر کے روز، مسلسل ساتویں دن، پیٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ اس کے بعد دو روز تک استحکام رہا لیکن آج پھر اس میں اضافہ کیا گيا۔ اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 110.75 روپے اور ڈیزل 101.40 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ابھی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اب بھی اونچی سطح پر ہے۔ بدھ کے روز، امریکہ میں خام تیل میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا۔ اس دوران، برینٹ کروڈ 0.47 ڈالر کی کمی کے ساتھ 83.18 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا اور امریکی خام تیل 0.08 سے 80.44 ڈالر فی بیرل تک کم ہو گیا۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 104.79 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.52 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔