کورونا کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ

23 ہزار سے زائدنئے کیسزدرج

نئی دہلی ،  ستمبر . ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زائد نئے کیسزدرج کئے گئے ہیں۔ جو بدھ کےروز 18،870 نئے کیسز سے زیادہ ہیں ۔ دریں اثنا بدھ کو ملک میں 65 لاکھ 34 ہزار 306 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 88 کروڑ 34 لاکھ 70 ہزار 578 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23،529 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 37 لاکھ 99 ہزار 880 ہو گئی ہے۔دریں اثنا مزید 28،718 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 14 ہزار 898 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 5500 کم ہو کر دو لاکھ 77 ہزار 020 رہ گئے ہیں۔ وہیں مزید 311 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،48،062 ہو گئی ہے۔ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.85 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.82 ہو گئی ہے، جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پرمستحکم ہے ۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 5856 ایکٹو کیسز میں کمی کی وجہ سے اب ان کی تعداد 144075 رہ گئی ہے۔ وہیں 17862 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 4495904 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 155 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24965 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 155 کم ہو کر 40252 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 49 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 139011 ہوگئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6368530 ہو گئی ہے۔
قومی دارالحکومت میں 19 ایکٹیو کیسزکے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 392 ہوگئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1413342 ہو گئی ہے ۔ وہیں مرنے والوں کی کل تعداد 25087 ہو گئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا کے 69 ایکٹو کیسزکم ہونے سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 12594 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید 17 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 37780 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2924693 مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔ تمل ناڈو میں ایکٹوکیسز39 کم ہو کر 17192 رہ گئے ہیں اور مزید 24 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35550 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2609435 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 257 ایکٹیو کیسزکم ہونے سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 11655 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2023496 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 13 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 14163 ہو گئی ہے ۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسزکم ہو کر 4620 رہ گئے ہیں ، جبکہ یہاں ایک اور مریض کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 3916 ہو گئی ہے۔ وہیں 657213 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو گئے ہیں ۔مغرب بنگال میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 7580 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید 14 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 18778 ہو گئی ہے اور اب تک 1541963 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 285 ہو گئے ہیں۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 991475 ہو گئی ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 13565 ہو گئی ہے ۔پنجاب میں ایکٹو کیسز 09 کم ہوکر 290 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 584797 ہو گئی ہے۔ وہیں مزید دومریضوں کی موت ہونے سےمرنے والوں کی تعداد 16513 ہو گئی ہے۔گجرات میں ایکٹو کیسز آٹھ بڑھ کر 156 ہو گئے ہیں اوراب تک 815678 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10082 پر مستحکم ہے۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز 633 بڑھ کر 16841 ہو گئے ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 76512 ہو گئی ہے ، جبکہ ایک اور مریض کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 307 ہو گئی ہے۔بہار میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 55 ہو گئے ہیں اور اب تک 716237 لوگ کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران کورونا سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9660 پر مستحکم ہے ۔ قومی دارالحکومت میں 19 ایکٹیو کیسزکے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 392 ہوگئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1413342 ہو گئی ہے ۔ وہیں مرنے والوں کی کل تعداد 25087 ہو گئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا کے 69 ایکٹو کیسزکم ہونے سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 12594 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید 17 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 37780 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2924693 مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔ تمل ناڈو میں ایکٹوکیسز39 کم ہو کر 17192 رہ گئے ہیں اور مزید 24 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35550 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2609435 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 257 ایکٹیو کیسزکم ہونے سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 11655 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2023496 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 13 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 14163 ہو گئی ہے ۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسزکم ہو کر 4620 رہ گئے ہیں ، جبکہ یہاں ایک اور مریض کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 3916 ہو گئی ہے۔ وہیں 657213 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو گئے ہیں ۔مغرب بنگال میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 7580 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید 14 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 18778 ہو گئی ہے اور اب تک 1541963 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 285 ہو گئے ہیں۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 991475 ہو گئی ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 13565 ہو گئی ہے ۔

Related Articles