’سدھارتھ کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں ہوئی
راکھی نے شکوک وشبہات کا اظہار کردیا
ممبئی،ستمبربالی وڈ اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے اداکار سدھارتھ شکلا کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔گزشتہ دنوں بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا چل بسے تھے اور رپورٹس کے مطابق 40 سالہ اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی تھی۔رپورٹس کے مطابق اداکار کی طبیعت رات کو خراب ہوئی تھی جس کے بعد وہ دوا کھاکر سوگئے تھے لیکن صبح اٹھ نہیں سکے تھے۔اب بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں سدھارتھ شکلا کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ’سدھارتھ کی موت نے ہلا کر رکھ دیا ہے لیکن ابھی ابھی پتا چلا ہے کہ اس کو دل کا دورہ نہیں پڑا تو اس کی موت کیسے ہوئی ہے؟‘
انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ’ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ سدھارتھ کی دل کا دورہ پڑنے سے جان نہیں گئی‘۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں بہت خوفزدہ ہوں کہ ان کی بی ایم ڈبلیو کا کانچ بھی توڑا گیا تھا، کس سے جھگڑا ہوا تھا؟ مرنے والی رات ساڑھے 8 بجے اداکار کسی کو ملنے گئے تھے اور گھر واپس آکر والدہ کو کہا کہ طبیعت ٹھیک نہیں ہے، پھر رات تین بجے طبیعت خرابی کی شکایت کی اور دوائی کھائی وہ دوائی کیا تھی؟‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’سدھارتھ کا بلڈنگ میں جھگڑا ہوا تھا، کیا ان پر کوئی دباؤ تھا یا جھگڑا ہوا تھا؟ سب لوگ جاننا چاہتے ہیں‘۔خیال رہے کہ 2 ستمبر کو 40 سالہ سدھارتھ شکلا ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کی موت پر ممبئی پولیس نے ’حادثاتی موت‘ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔