شمالی کشمیر کےبارہمولہ میں دہشت گردوں کے دو ساتھی اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار
سرینگر ۔ شمالی کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے بارہمولہ ضلع میں دہشت گردوں کے دو ساتھیوں کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج کی 52 راشٹریہ رائفلز اور بارہمولہ پولیس نے بارہمولہ کے دیلینہ گھاٹ کے قریب دارپورہ نرسری کے علاقے سے دہشت گردوں کے دوساتھیوں کو گرفتار کیا۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے ایک ترک ساختہ پستول ایک میگزین گولیوں کے دس راؤنڈز اور دو آئی ای ڈیز برآمد
ہوئی ہیں ۔گرفتار کۓ گئے افرادکا تعلق سوپور ضلع کے چنکی پورہ علاقے سے ہے۔ ابتدائی طور پر، دونوں او جی ڈبلیو کے طور پر کام کرتے ہوئے پائے گئے اور دہشت گردوں کے لیے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی نقل و حرکت میں ملوث پاۓ گۓ ہیں ۔فی الحال دونوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ انکے روابط کس کے ساتھ ہیں




