ترکی کا قبرص پر مذاکرات سے انکار
انقرہ،ترکی کے وزیر خارجہ میلوت کیوسوگلو نے ہفتہ کے روز کہا کہ ترکی قبرص کے قضیہ پر کوئی بات چیت نہیں کرنے جارہا ہے۔
مسٹر کیوسوگلو نے کہا ’’ہم نے بار بار کہا ہے کہ اب ہم قبرص کے معاملہ پر مزید بات نہیں کریں گے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ سوئزر لینڈ کے کرانز-مونٹانا میں 2017 میں ہونے والے مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہوگئے تھے اور اس پر پھر سے پہلے کی طرح بات چیت شروع کرنا ناممکن ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ 1974 سے ترکی اور یونان نے قبرص کے شمالی جزیروں پر قبضہ کررکھا ہے۔ قبرص کو متحد کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت سے کرانز-مونٹانا میں ہونے والے مذاکرات آخری مراحل میں ناکام ہوگئے تھے۔