دنیا کے ممالک غذائی تحفظ کے لیے ہندوستان کی طرف دیکھ رہے ہیں: تومر

نئی دہلی، مارچ ۔ زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کے روز کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلی کے چیلنجوں کے درمیان، آدھی دنیا غذائی تحفظ کے لیے ہندوستان کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے اور اس سے ملک کی ذمہ داری مزیدبڑھ گئی ہے۔پوسا کرشی وگیان میلے کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر تومر نے کہا کہ کووڈ بحران کے دوران بھی ہندوستان نے دنیا کے مختلف ممالک کی خوراک کی ضروریات کو پورا کیا تھا اور 2050 تک بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ کووڈ کے دوران دنیا کی بڑی معیشتیں تباہ ہوگئی تھیں، لیکن ہندوستان میں کسانوں کی محنت کی وجہ سے فصلوں کی بے شمار پیداوار ہوئی۔ کووڈ کے بعد زرعی شعبے میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا آب و ہوا میں تبدیلی سے پریشان ہے اوراس تبدیلی سے زراعت سب سے زیادہ متاثر ہوگی۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ملک کے سائنسدانوں نے ایسی فصلوں کے بیج تیار کیے ہیں جو زیادہ درجہ حرارت کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم زمین، کم پانی اور کم لاگت میں پیداوار میں اضافہ کیا جائے تاکہ 2050 کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ مسٹر تومرنےمزید کہا کہ زراعت میں نجی سرمایہ کاری ،جدید ٹیکنالوجی اور نئے پیمانہ شامل کئے جائیں، جس سے کسان خوشحال ہوں گے،جس سے ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کوئی مشترکہ شعبہ نہیں بلکہ یہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔

Related Articles