حیران کن واقعہ، 6 سنٹی میٹر لمبی دْم والی بچی کی پیدائش

ساؤ پالو،فروری۔برازیل میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آ گیا۔ ملک میں 6 سنٹی میٹر طویل دْم والی پچی کی پیدائش ہوگئی۔ یہ دم جلد سے ڈھکی ہوئی تھی اور پیٹھ سے باہر نکلی ہوئی تھی۔ سرجن اس دْم کو جسم سے الگ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ لگ بھگ تین برس قبل پیش آیا۔جرنل آف پیڈیاٹرک سرجری کیس رپورٹس نے سرجری سے پہلے اور بعد کی ناقابل یقین تصاویر شائع کی ہیں۔ ان تصاویر میں لڑکی کو زندگی بدلنے والے آپریشن کے 3 سال بعد دکھایا گیا ہے۔سرجنوں کی رپورٹس میں اس لڑکی کی شناخت نہیں بتائی گئی۔ اس لڑکی کی پیدائش سپائنا بیفیڈا کے ساتھ ہوئی تھی، یہ ریڑھ کی ہڈی میں ایک نادر پیدائشی نقص ہے جو رحم میں پیدا ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں خلا پیدا ہوجاتا ہے۔ یہ حالت نیورل ٹیوب کی خرابی کی ایک قسم ہے۔ ترقی پذیر جنین میں ایک ایسا ڈھانچہ ہوتا ہے جو بالآخر بچے کے دماغ، ریڑھ کی ہڈی کے اطرف ٹشو کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔سرجن دم کو ہٹانے میں کامیاب رہے۔ ساؤ پالو کے گرینڈاک چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ دم ’’لمبوسکرال‘‘ علاقے سے پھیلتی ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جو ریڑھ کی ہڈی کو شرونی سے جوڑتا ہے۔ ٹیم نے اس اضافی ٹشو کو "جھوٹی انسانی دم” کے طور پر بھی تشخیص کیا۔ واضح رہے اب تک اس رجحان کے 200 سے کم کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، یہ حمل کے دوران ایک غیر معمولی حالت ہے۔

 

Related Articles