امت شاہ ہفتہ کو کرناٹک میں فارنسک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے
نئی دہلی، جنوری ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو کرناٹک کے ایک دن کے دورے پر ہوں گے جہاں وہ دھارواڑ میں نیشنل فارنسک یونیورسٹی (کرناٹک کیمپس) کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور کئی دیگر پروگراموں میں حصہ لیں گے۔دن بھر کے دورے کے دوران مسٹر شاہ سب سے پہلے صبح ہبلی میں کے ایل ای ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ دھارواڑ میں نیشنل فارنسک یونیورسٹی کے کرناٹک کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ درشن کے لیے شمبولنگیشور مندر بھی جائیں گے۔شام میں وہ لنگایت دھرم کے بساونا دیورا مٹھ بھی جائیں گے۔