جھانوی کو اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں، خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہے، ارجن کپور

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور نے اپنی بہن جہانوی کپور کے خود کو غیر محفوظ سمجھنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پر پریشان ہوں کہ اسے اپنی صلاحیتوں پر بھی اعتماد نہیں ہے۔ارجن کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جہانوی خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہے اور اس میں خود پر بھروس نہیں۔انٹرویو کے دوران ارجن کپور نے اپنی بہن کے ساتھ اپنی قریبی رشتے اور تعلق پر بھی گفتگو کی۔ارجن کا کہنا تھا کہ جہانوی کافی نڈر اور باہمت شخصیت کی مالک ہیں اور زندگی میں خطرات مول لینے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جہانوی نے کبھی بونی کپور کی بیٹی ہونے کا فائدہ نہیں اٹھایا۔ارجن نے اپنی گرل فرینڈ ملائیکا اروڑا کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ ملائیکا کے ان کی زندگی میں آنے سے وہ کافی مطمئن اور خوش ہیں۔ یاد رہے کہ ارجن اور جہانوی کپور بالی ووڈ کے مشہور و معروف فلسماز اور پروڈیوسر بونی کپور کے بچے ہیں ارجن بونی کپور کی پہلی اہلیہ مونا شوری جبکہ جہانوی دوسری اہلیہ سری دیوی سے ہیں۔ماضی میں تو دونوں بہن بھائیوں میں تعلقات اچھے نہیں تھے لیکن گزشتہ چند برسوں میں ان میں کافی قربت پیدا ہوگئی ہے۔اداکارہ رادھیکا مدہن کے ساتھ اپنی نئی فلم پر گفتگو کے دوران ارجن کا اپنی بہن جہانوی کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اس میں ابھی اعتماد کی کمی ہے اور جب بھی کچھ کرنا ہو تو کہتی ہے کہ کیا میں یہ کرسکتی ہوں؟ اسے یہ معلوم ہی نہیں کہ وہ کس کی بیٹی ہے اور یہی بات بہت اہم ہے۔

Related Articles