مودی نے ماں ہیرا با کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت نذر کئے
احمد آباد، دسمبر ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز گاندھی نگر میں ماں ہیرا با کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت نذرکئے۔ محترمہ ہیرا بین مودی کا آج صبح 3:30 بجے احمد آباد کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ انہیں 27 دسمبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مسٹر مودی اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد آج صبح احمد آباد پہنچے۔ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل ہوائی اڈے پر اس دوران موجود تھے۔وزیر اعظم کی والدہ ہیرا بین کی آخری رسومات میں کئی سینئر رہنما اور معززین موجود ہیں ۔ ہیرابا کے آخری درشن کے لیے لوگوں کا ہجوم لگاہوا تھا۔اسپتال کے ڈائریکٹر نے بلیٹن میں بتایا تھا کہ محترمہ ہیرا بین مودی نے آج صبح 3.30 بجے آخری سانس لی۔