وکرم ویدھا توقعات پوری کرنے میں ناکام، صرف 36 کروڑ کا بزنس کرسکی

ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ اسٹارز ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا باکس آفس پر کوئی خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام ثابت ہوئی اور اختتام ہفتہ پر صرف 36 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی۔ واضح رہے کہ یہ فلم 2017 کی تامل وکرم ویدھا کا ہندی ری میک ہے جس میں مرکزی کردار آر مادھون اور وجے سیتھوپتی نے ادا کیا تھا۔ فلم ٹریڈ سے وابستہ تجزیہ کار ترن آدرش نے تھیٹر پر جمعہ کو لگنے والی فلم کے بارے میں کہا کہ باکس آفس پر یہ توقع کے مطابق نتائج نہ دے سکی اور تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 36.94 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دسہرا پر اسے زیادہ بزنس ملنا چاہیے۔ ترن آدرش نے اس موقع پر سرکٹ وائز ویک اینڈ کلیکشن کے اعداد و شمار پر اپنے ٹوئٹس میں کہا کہ ممبئی میں اس فلم نے 11 کروڑ 40 لاکھ، دہلی اور یو پی میں 7 کروڑ 79 لاکھ، پنجاب 3 کروڑ 42 لاکھ، راجستھان ڈیڑھ کروڑ، ساؤتھ کی کچھ ریاستوں کے علاوہ دیگر ریاستوں میں ایک کروڑ یا اس کے اریب قریب کا بزنس کر پائی۔

 

Related Articles