راج کمار ہیرانی کی فلم میں شاہ رخ جلوے بکھیرنے کو تیار

ممبئی،اپریل۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ’’پٹھان‘‘ کے بعد راج کمار ہیرانی کی نئی فلم میں شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ نئے پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے۔ شاہ رخ نے ڈائریکٹر یش راج کی اگلے سال آنے والی فلم پٹھان میں مرکزی کردار نبھایا ہے اور وہ فلم ساز اتلی کمار کی فلم میں بھی مصروف ہیں۔بالی ووڈ پر نظر رکھنے والے خبر رساں اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے گزشتہ ہفتے سے نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے، نئے پروجیکٹ کا ٹائٹل تاحال سامنے نہیں آیا، فلم کی ابتدائی شوٹنگ پنجاب کے گاؤں میں ہوگی۔راج کمار ہرانی کی فلم میں کنگ خان کے ساتھ معروف اداکارہ تپسی پانو بھی اپنے جلوے بکھیریں گی۔ اس پروجیکٹ کی تیاری چلی انٹرٹینمنٹ(پروڈکشن ہاؤس) کے اشتراک سے عمل میں لائی جائے گی۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی جبکہ ان کے مداحوں کو اب اتلی کمار اور راج کمار ہرانی کی فلموں کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

Related Articles