وارانسی:اجے کمار للو سمیت160 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو سمیت 10نامزد اور تقریبا 150نامعلوم افراد کے خلاف کورونا وبا کے تحت ضلع میں نافذ پابندیوں کے کی خلاف ورزی کر کے ‘عومی رابطہ مہم چلانے کے پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جیت پورا علاقے کے کٹہر کے نسواں اسکول میں پیر کو مبینہ طور سے’عوامی رابطہ مہم’پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس دوروان کورونا وبا کے پیش نظر پہلے سے ہی جاری احتیاطی تدابیروں اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ پروگرام میں نہ تو جسمانی دوری کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی ماسک لگائے گئے۔ بغیر اجازت غیر قانونی طور سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔