فیشن ڈیزائنر سیما نے سہیل خان سے طلاق لینے کی وجہ بتادی

ممبئی، ستمبر۔فیشن ڈیزائنر سیما نے سابقہ شوہر اور بالی ووڈ اداکار سہیل خان سے شادی کے 24 سال بعد طلاق لینے کی وجہ بتادی۔ سیما نے طلاق کے بعد حال ہی میں پہلی بار اس حوالے سے کھل کر بات کی۔میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سیما نے کہا کہ اگر میں کسی ایسے گہرے گڑھے میں گر جاؤں جس کی دوسری طرف بھی ایک نئی دنیا ہو، تو میں اْس دوسری دنیا میں رہنا پسند کروں گی، یہ مجھے زندگی میں آگے بڑھتے رہنے میں مدد فراہم کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد میں اپنی زندگی کو بالکل نئے مگر مثبت زاویے سے دیکھ رہی ہوں اگر کوئی منفی خیال آبھی جائے تو اسے درگز کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں زندگی کے اس مقام پر پہنچ گئی ہوں جہاں مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ کون میرے بارے میں کیا سوچ رہا ہے یا کیا کہہ رہا ہے جب تک میرے بچے، والدین ، میرے بہن بھائی متاثر نہ ہوں، وہ مجھے جانتے ہیں کہ میں کون ہوں اور کیا کررہی ہوں۔واضح رہے کہ سپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی معروف اداکار اور پروڈیوسر سہیل خان نے 1998 میں سیما سے پسند کی شادی کی تھی۔ وہ پہلی بار فلم ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کے سیٹ پر ملے تھے ان کے دو بیٹے ہیں۔تاہم شادی کے کچھ ہی عرصے بعد دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے ، بلآخر 24 سال بعد دونوں نے رواں برس طلاق لے لی۔

 

Related Articles