جونی ڈیپ، امبر ہرڈ کیس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا
نیویارک،جون۔ہالی ووڈ اسٹار جونی ڈیپ اور انکی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کیس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔گھریلو تشدد کیس میں جونی ڈیپ کو سزا ہوگی یا انکی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ مجرم ٹہریں گی؟ اس پر جیوری کی کارروائی بدھ کو بھی جاری رہے گی۔ایمبر ہرڈ کا الزام ہے کہ انکے سابق شوہر جونی ڈیپ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ جونی ڈیپ کا دعویٰ ہے کہ ایمبر ہرڈ جھگڑالو بیوی تھی جس نے بوتل مار کر انکی انگلی کاٹ دی تھی۔جونی ڈیپ نے 50 ملین ڈالر جبکہ ایمبر ہرڈ نے سو ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ دونوں اسٹارز کے مداح فیصلہ کے بے چینی سے منتظر ہیں۔