وزیر اعلیٰ نے ضلع متھرا میں مسافر شیڈ گرنے کے حادثہ کا نوٹس لیا, حادثہ میںجانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
متاثرہ کنبوںکو فوری 04لاکھ روپیہ کی اقتصادی مدد دینے کی ہدایت
لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نیم گاؤں تحصیل گوردھن ضلع متھرا میں مسافر شیڈ کے گرنے کے حادثے کا نوٹس لیا۔انہوں نے اس حادثہ میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متوفین کی روح کی تسکین کی دعا کی ۔انہوں نے غم زدہ کنبے کے تئیں اپنی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے غمزدہ کنبوں کو فوری 04لاکھ روپیہ کی اقتصادی مدد مہیا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ساتھ ہی اس حادثہ میں زخمیوں کے مکمل علاج کی بھی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹ کوسال 2007میں بنائے گئے مسافر شیڈ گرنے کے حادثہ کی فوری جانچ کراکر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔