راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا کے ریمپ پر جلوے

ممبئی،مارچ۔ بھارتی راجیہ سبھا رکن اورعام رہنما راگھو چڈھا ممبئی میں منعقدہ لیکمی فیشن ویک 2022 میں ریمپ پر جلوے بکھیرتے ہوئے نظر آئے۔ اس شو میں انہوں نے کالے رنگ کے سوٹ کو زیب تن کیا ہوا تھا۔ پنجاب کے راجیہ سبھا کے رکن اورعام لیڈر راگھو چڈھا کو لیکمی فیشن ویک میں ریمپ واک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ چڈھا اس شو میں ڈیزائنر پون سچدیو کے شو اسٹاپر تھے۔ راگھو چڈھا نے اس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔راگھو چڈھا کو کالے رنگ کے سوٹ میں ملبوس ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اداکار اپارشکتی کھرانہ کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔لیکمی فیشن ویک میں چڈھا کی ریمپ واک کی تصاویر اور ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ٹوئٹر پر اب لوگوں نے راگھو چڈھا کی ریمپ واک پر اپنا ردعمل دینا شروع کر دیا۔پنجاب سے راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا کی عمر 33 سال ہے اور وہ راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے والے سب سے کم عمر رکن پارلیمان ہیں۔پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کے لیے پانچ امیدوار کھڑے کیے تھے، جن میں اشوک کمار متل، ہربھجن سنگھ، راگھو چڈھا، سندیپ پاٹھک اور سنجیو اروڑہ شامل ہیں۔راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد عام لیڈر راگھو چڈھا نے دہلی قانون ساز اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے علاوہ راگھو چڈھا 20 فروری کو ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی پنجاب یونٹ کے شریک انچارج تھے۔ انہیں پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی جیت کا سہرا بھی دیا گیا۔

Related Articles