مدھیہ پردیش میں سرکاری نوکریاں اب اسی ریاست کے بچوں کے لئے: شیو راج
بھوپال، مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اب سرکاری نوکریاں صرف اسی ریاست کے بچوں کے لیے ہوں گی۔
مسٹر چوہان نے یہاں بتایا کہ اس سلسلے میں حکومت نے فیصلہ لیا اور ضروری قانون بنانے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریاں اب صرف اسی ریاست کے بچوں کے لئے دی جائیں گی۔ قانونی التزام کئے جارہے ہیں۔
مسٹر چوہان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مدھیہ پردیش پر اب اس ریاست کے شہریوں کا حق ہونا چاہیے۔