کووند، مودی اور شاہ کی ہماچل کے یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد
نئی دہلی، جنوری ۔ صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پہاڑی ریاست ہماچل پردیش کے یوم تاسیس پر ریاست کے تمام لوگوں کو مبارکباد دی ہے اور اس کی مسلسل ترقی کی خواہش کی ہے۔منگل کو اپنے مبارکبادی پیغام میں، مسٹر کووند نے کہا، روحانیت، ثقافت اور سیاحت کا ایک بڑا مرکز، دیو بھومی ہماچل پردیش کے تمام باشندوں کو ریاستی یوم تاسیس پر دلی مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں کے محنتی باشندے اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے اس ریاست کو جدید ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔مسٹرمودی نے ٹوئٹ کیا، ہماچل پردیش کے تمام لوگوں کویوم تاسیس کی بہت بہت مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ قدرت کی گود میں بسی یہ ریاست مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہے اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ریاست کے لوگوں کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا، ہماچل پردیش کے مکمل ریاستی دن کے موقع پر، میں ریاست کے لوگوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر جی نے وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں غریبوں کی بہبود کے عزم کو پورا کرکے دیو بھومی کی ترقی کو بے مثال رفتار دی ہے۔ میں ریاست کی مسلسل ترقی کی خواہش کرتا ہوں۔