کرن جوہر اپنے والد کا ایک دْکھ بھرا واقعہ سناتے ہوئے روپڑے

ممبئی،جنوری۔ بھارت میں ایک رئیلٹی شو کے پرومو کے دوران ریتھک روشن کی اگنی پتھ فلم کے گانے ‘ابھی مجھ میں کہیں’ کی دھن بجائی گئی جسے سْن کر بالی وْڈ کے ہدایتکار کرن جوہر اپنے والد کا ایک واقعہ یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔میڈیا کے مطابق ‘ہْنرباز’ کے نام سے ایک نیا رئیلٹی شو لانچ ہونے والا ہے جس میں کرن جوہر بھی کام کریں گے۔ شو 22 جنوری کو رلیز ہوگا۔ تاہم اس سے قبل شو کے پروموز جاری ہیں اور ان میں کرن جوہر کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم ایک موقع انہوں نے اپنے والد کی زندگی سے جْڑے ایک واقعے کا ذکر کیا اور ذکر کرتے ہوئے اشکبار ہوگئے۔یہ واقعہ 1990 میں امیتابھ بچن کی فلم اگنی پتھ سے تعلق رکھتا ہے جس کی ہدایت کاری مْکل چند نے کی تھی اور اسے پروڈیوس یَش جوہر نے کیا تھا لیکن یہ فلم فلاپ ہوگئی تھی۔ پھر یش جوہر کے بیٹے کرن جوہر نے 2012 میں اس فلم کا ری میک بنایا جس میں ریتھک روشن نے مرکزی کردار نبھایا اور فلم کافی ہٹ رہی۔انہوں نے بتایا کہ جب 1990 کی اگنی پتھ فلم فلاپ ہوئی تو والد صاحب اندر سے بہت ٹوٹ گئے تھے۔ مجھے یہ گانا سْن کر وہ وقت یاد آگیا۔ اس فلم کیلئے پاپا کے دل میں الگ ہی جگہ تھی۔ یہ گانا سْن کر مجھے پاپا کا وہ وقت یاد آجاتا ہے۔

Related Articles