سوڈان میں قبائلی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 تک پہنچی ، 87 زخمی
خرطوم ، سوڈان کے شمال مشرقی شہر پورٹ سوڈان میں قبائلی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے اور 87 زخمی ہوگئے ہیں۔
اس سے پہلے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بحیرہ احمر( ریاست) میں ہوئی جھڑپوں میں 13 افراد مارے گئےتھے اور 42 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔ التغیار اخبار نے بتایا کہ بینی-عامر اور نوبا برادری کے لوگوں کے درمیان اتوار کے روز پورٹ سوڈان میں جھڑپیں ہوئی تھی ۔ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے اور 87 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ بحر احمر ریاست کے گورنر نے تشدد بھڑکنے کے بعد منگل کے روز پورٹ سوڈان میں کرفیو نافذ کردیا۔
واضح رہے کہ پورٹ سوڈان میں گزشتہ سال بنی ۔عامر اور نوبا برادریوں کے مابین ہوئی اسی طرح کے جھڑپ میں 37 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔