بھارت میں اومی کرون کے باعث شاہد کپور کی فلم جرسی کی ریلیز ملتوی

ممبئی،جنوری۔بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور مرونل ٹھاکر کی فلم ’جرسی‘ کی ریلیز ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ فلم جرسی کو 31 دسمبر کو تھیٹرز پر ریلیز ہونا تھا۔جرسی کی ٹیم کی جانب سے جاری شدہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اور کورونا وائرس کے حوالے سے نئی گائیڈلائنز کے مطابق ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم کی تھیٹرز پر ریلیز کو ملتوی کردیں، ہمیں فلم بینوں کی جانب سے بہت زیادہ پیار اور محبت ملی ہے جس کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں۔گوتم تینانوڑی کی ہدایتکاری میں بننے والی جرسی اس سے قبل تلگو زبان میں بن چکی ہے اور اس میں مرکزی کردار، اداکار نانی نے کیا تھا، جبکہ تلگو فلم کی ڈائریکشن بھی گوتم تینانوڑی ہی نے دی تھی۔ نئی فلم میں شاہد کپور نے ایک کرکٹر کا کردار نبھایا ہے۔

Related Articles