سدھارتھ شکلا کے ساتھ بریک اپ کی خبریں مضحکہ خیز ہیں: شہناز گِل

ممبئی ،نومبر۔ بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ شہناز گِل نے اپنے بوائے فرینڈ اور اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ بریک اپ کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کردی ہے۔شہناز گِل نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بریک اپ کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔شہناز گل اور سدھارتھ شکلا نے کبھی تسلیم نہیں کیا کہ ان کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات تھے۔

 

Related Articles