افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کیا کہا؟

ممبئی،نومبر۔افغان کرکٹر راشد خان نے بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ شہناز گِل کی پوسٹ پر اْن کے لیے دْعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔گزشتہ روز شہناز گِل نے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنی آواز میں اْن کے لیے گانا ریلیز کیا جس کا عنوان تھا ’تْو یہیں ہے۔‘اس گانے کی ویڈیو میں شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی چند حسین یادوں کو بڑی خوبصورتی سے دِکھایا گیا۔شہناز گِل نے اس گانے کا ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جس پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے شہناز گِل کے لیے حوصلے بھرے پیغامات جاری کیے گئے۔انہی افراد میں افغان کرکٹر راشد خان بھی شامل ہیں جنہوں نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ، آپ کو ہمت دے۔‘واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دْنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اْن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے میں تھیں۔خیال رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔

Related Articles