وانندو ہسرنگا نے ہمیں حیران کیا: بالبرنی

ابوظہبی ، اکتوبر ۔ آئرلینڈ کے کپتان اینڈریو بالبرنی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کوالیفائر میچ میں سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ سری لنکا کے آل راونڈر وانندو ہسارنگا نے انہیں حیرت زدہ کردیا۔ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئیں گے اور اتنے جارحانہ انداز میں کھیلیں گے۔ وہ سری لنکا کے اس فیصلے سے حیران تھے۔ بالبیرنی نے میچ کے بعد کہا ، “ہسرنگا نے بلے بازی میں اوپر آکر ہمیں حیران کیا۔ ہسرنگا کی اس اننگز سے ہم سبھی حیران رہ گئے۔ انہوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ہم نے اپنے نارمل گیم پلان کے مطابق فیلڈنگ لگائی تھی ، لیکن ہسرنگا نے زبردست بلے بازی کی ، حالانکہ جب آپ عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے خلاف کھیلتے ہیں تو یہ معمول کی بات ہے۔ ہم ان کے خلاف اچھی بولنگ کر سکتے تھے ، لیکن آپ کو سری لنکا کو کریڈٹ دینا ہوگا جس نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم آئرلینڈ سے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آئی تھی۔ آٹھ رنز کے عوض تین وکٹیں گنوانے کے بعد سری لنکا کی میچ میں واپسی کرنا اور چیلنجنگ اسکور بنانا بھی مشکل نظر آرہا تھا ، لیکن اس صورتحال میں بلے بازی کے لیے آنے والے ونندو ہسرنگا نے سب کو حیران کردیا اور 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 گیندوں پر 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ہسرنگا نے چوتھی وکٹ کے لیے پتھم نسانکا کے ساتھ 123 رنز کی اہم شراکت قائم کی ، جس نے ٹیم کو ایک بار ناممکن لگ رہے اسکور 171 تک پہنچا یا۔ بعد ازاں گیندبازوں نے شاندارکارکردگی کرتے ہوئے ٹیم کو ایک اہم فتح دلائی۔ اس کے ساتھ سری لنکا نے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ گروپ اے میں سری لنکا اپنے دونوں میچ جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

Related Articles