رام پور میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے ہاتھوں ’ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح

رام پور،اکتوبر۔رام پورمیں 29 ویں ’ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح مرکزی وزیر تعلیم، ہنر کی ترقی و اِنٹرپرینیور مسٹر دھرمیندر پردھان کے ہاتھوں مرکزی زیر برائے اقلیّتی امور اور ڈپٹی لیڈر، راجیہ سبھا مختار عبّاس نقوی اور وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور اور ثقافت ارجن رام میگھوال کی موجودگی ہوا۔’ہنر ہاٹ‘ کاافتتاح کرتے ہوئے مسٹر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر گھر میں ہنر ہے۔ اس کی برانڈنگ اور اسے بڑے پیمانے پر موقع، مارکیٹ مہیّا کرانے کی اَشد ضرورت ہے اور اس سِمت میں ’ہنر ہاٹ‘ ایک بے حد اہم کردار نِبھا رہا ہے۔ ’ہنر ہاٹ‘ کے ’ جیم ‘ (گورنمنٹ اِی مارکیٹ پلیس ) پر آنے سے کاریگروں کی مصنوعات کو قومی۔ بین الاقوامی موقع،مارکیٹ دستیاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر گاؤں میں ’وِشوَ کرما‘ ہیں ۔ وزارت برائے اقلیّتی امور ”ہنر ہاٹ “ کے توسّط سے اِن کے ہنر کو موقع دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ’نئی تعلیمی پالیسی‘ میں ’پڑھائی بھی اور کمائی بھی‘ پر زور دیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے تعلیم اور وزارت برائے اقلیّتی امور مِل کر کاریگروں ، دستکاروں کے بچوں کو پڑھائی کے ساتھ۔ساتھ کوشل وِکاس کے تربیت مہیّا کرائیں گے۔اِس موقع پر مسٹرارجن رام میگھوال نے کہا کہ ”ہنر ہاٹ‘ کے دستکاروں، فنکاروں کے ہاتھوں میں بھگوان نے فن کی مہارت دی ہے۔ ’ہنر ہاٹ‘، وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ’خود کفیل ہندوستان‘ اور ’ووکل فار لوکل‘ منصوبے کو مضبوط کرنے کا سب سے خوبصورت پلیٹ فارم ہے۔ رام پور میں منعقدہ ’ہنر ہاٹ‘ ، ’خود کفیل ہندوستان‘ منصوبے کو آگے لے جانے میں سَنگِ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ، ’حفاظت کیجئے اپنے ہنر کی۔ یہ اِیشوَر کا انمول تحفہ ہے۔ یقیناً تمھاری محنت سے ہی آئے گا اِس میں نِکھار‘۔اس موقع پر ملک کی آن۔بان۔شان کے لئے شہید ہونے والے بہادر فوجی جوانوں کے خاندان والوں کو اعزاز بھی بخشا گیا۔مسٹرمختار عباس نقوی نے کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘، وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ’دیسی۔سواولمبن‘ اور ’ووکل فار لوکل‘ کے منصوبے کو مضبوطی دینے کے ساتھ۔ساتھ دیسی دستکاروں، فنکاروں کو روزگار دینے اور ہاتھوں سے بنی شان دار مصنوعات کو بازار مہیّا کرانے کا ایک ’مستند پلیٹ فارم‘ ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’آزادی کے امرت مہوتسَو‘ کے تحت منعقد ہونے والے پچہتر (۵۷) ’ ہنر ہاٹوں‘ کے ذریعہ سات لاکھ پچاس ہزار دستکاروں،فنکاروں، کاریگروں اور ان سے جڑے لوگوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع سے جوڑنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ملک بھر میں منعقد ہونے والے ”ہنر ہاٹ “ میں ” وِشوَ کرما واٹیکا “ میں ملک کے فنکاروں، مورتی بنانے والوں، سنگتراشوں ، لوہار، بڑھئی ، مِٹی کی فنکاری ، سونے۔کانسے، شیشے، براس کا فن وغیرہ جیسے سینکڑوں روائتی فنون سے عوام رو شناس ہوں گے۔ ایسی پہلی ” وِشوَ کرما واٹیکا “ رام پور (یو۔پی۔) کے ”ہنر ہاٹ “ میں لگائی گئی ہے۔ ”ہنر ہاٹ “ میں ” کباڑ سے کمال “ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پھینک دیئے جانے والے لوہے ، رَبَر ، پلاسٹک، کپڑے، شیشے، پیتل، تانبہ، سیرامِک، لکڑی وغیرہ سے بنی مصنوعات، ”ہنر ہاٹ “آنے والے لوگ دیکھ اور خرید رہے ہیں۔” آزادی کے امرت مہوتسَو “ کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والے ۵۷ ”ہنر ہاٹوں “ کی تعداد میں وزارت برائے اقلیّتی امور کے ذریعہ رام پور (یو۔پی۔) میں ۶۱ / سے ۵۲ / اکتوبر ۱۲۰۲؁ء تک ”ہنر ہاٹ “ کا انعقاد ہو رہا ہے۔

Related Articles