ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.07 فیصد

نئی دہلی، اکتوبر ۔ ملک میں کورونا ورائرس کے یومیہ کے متاثرین کی تعداد میں کمی اور اس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.07 فیصد ہوگئی ہے۔ملک بھر میں بدھ کے روز 35 لاکھ 66 ہزار 347 افراد کو کوروناوائرس کے خلاف ویکسین دی گئی اور اب تک 96 کروڑ 82 لاکھ 20 ہزار 997 ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 18987 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 20 ہزار 730 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء، 19808 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 62 ہزار 709 ہوگئی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 1067 گھٹ کر دو لاکھ چھ ہزار 586 ہوگئی ہے۔ اس عرصے میں، 246 مریضوں کی موت ہوجانے کی وجہ سے، اموات کی تعداد بڑھ کر 451435 ہوگئی ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.07 فیصد ہو گئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی شرح 0.61 فیصد تک کم ہو گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔نئے متاثرین کے معاملے میں کیرالہ اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں 984 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ اب ان کی تعداد 98223 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، 9972 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ، کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 4695904 ہو گئی ہے۔ جبکہ 123 مریضوں کی موت کی وجہ سے ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 26571 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں، زیر علاج مریضوں کی تعداد 33151 ہوگئی جبکہ 49 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 139670 ہو گئی ہے۔ کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد 3139 بڑھ کر 6411075 ہوگئی ہے۔تمل ناڈو میں، زیر علاج مریضوں کی تعداد 15650 رہ گئی ہے اور 19 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات 35،833 ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اب تک 2630654 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 4436 گھٹ کر 14036 ہو گئی ہے اور کورونا وائرسسے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 95412 ہو گئی ہے، جبکہ مزید تین مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد 370 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 91 گھٹ کر ان کی کل تعداد 9650 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید 10 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37916 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2934523 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں زیر علاج مریضوں میں 317 کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 6615 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2037691 ہو گئی ہے، جبکہ اس وباء کی وجہ سے مزید آٹھ افراد کی موت کے سبب کل اموات 14276 ہو گئی ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 7657 ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 11 افراد کی موت کے سبب اموات کی تعداد 18935 ہو گئی ہے اور اب تک 1551890 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں، زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر 338 ہوگئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1413856 ہو گئی ہے۔ اس دوران مرنے والوں کی کل تعداد 25089 رہی۔گجرات میں، متاثرین کی تعداد میں 195 تک اضافہ ہوا ہے اور اب تک 815929 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10086 ہے۔ بہار میں، کورونا وائرس کے فعال کیسز کم ہو کر 36 ہو گئے ہیں اور اب تک 716311 لوگ کورونا وائرس سے پاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 9661 ہے۔

Related Articles