بارہ بنکی:سڑک حادثے میں طالب علم کی موت
بارہ بنکی:اکتوبر۔ اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آج پیش آئے سڑک حادثے میں بائیک سوار طالب علم کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بیلہرا قصبہ باشندہ محمد ساحل(22)بائیک سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے فتح پور آیا تھا۔ دوپہر تقریبا 12بجے ساحل گھر جارہا تھا۔ فتح پور ۔بلہرا شاہراہ پر سائیںکالج کے نزدیک سامنے سے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے بائیک کو ٹکر مار دی اور ساحل ٹرک کے نیچے آگیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ ساحل بی اے سال اول کا طالب علم تھا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈرائیورٹرک لے کر فرار ہوگیا لیکن راہ گیروں نے تعاقب کر کے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ اس سلسلے میں آگے کی کاروائی کی جارہی ہے۔