لکھیم پور کھیری کے متاثرین کے ساتھ ہوگا انصاف:یوگی

لکھنؤ:اکتوبر۔اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے واقعہ کے بعد گرم سیاسی پارے کے دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ جانچ اور افواہ سے بچنے کے لئے سوشل میڈیا پر اچکتی نگاہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔آفیشیل ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ حکومت اس واقعہ میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور انہیں پورا انصاف دلایا جائے گا۔ مسٹر یوگی نے لکھیم پور کھیری ضلع میں حالات نہ بگڑنے دینے کے لئے ضروری اقدام کرنے کی ہدایت دی ہے۔اڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیس اوستھی سے بات چیت میں مسٹر یوگی نے کہا کہ اشتعال میں ہوئے تشدد سے دونوں فریقین کا نقصان ہوا ہے۔ حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور واقعہ کے ذمہ دار شرپسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی نے حالات معمول پر لانے کے لئے زیادہ فورسز لگانے کا حکم دیا ہے تاکہ شرپسند عناصر کو کسی بھی حرکت کا موقع نہ ملے۔ واقعہ کی جانچ غیرجانبدارانہ طریقے سے ہونی چاہئے۔جس کی جانب سے پہلی غلطی کی گئی ہے اسے ہی اس واقعہ کا ذمہ دار مانا جائے گا۔وزیر اعلی نے انٹرنیٹ ذرائع سے افواہوں کے سلسلے کی روک تھام کے لئے سبھی ضروری اقدامات کرنے کو کہا ہے۔

Related Articles