واجپئی کے پرسنل سکریٹری شکتی سنہا کا انتقال
نئی دہلی، اکتوبر۔ انڈیا فاؤنڈیشن کے رکن شکتی سنہا اور اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز، ودودرہ (گجرات) کا پیر کو انتقال ہوگیا۔مسٹر سنہا 1979 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر تھے۔ انہوں نے 1998 سے 2004 تک وزیر اعظم آفس میں اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے پرائیویٹ سیکرٹری اور بعد میں جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔مسٹر سنہا نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری کے ڈائریکٹر بھی تھے۔ ان کی بیوی انڈین ریونیو سروس میں افسر تھی۔ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی آخری رسومات آج شام 4.30 بجے لودی روڈ کے شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔