پرینکا ہی یوپی کانگریس کا چہرہ:خورشید

لکھنؤ:اکتوبر.کانگریس کے سینئر لیڈر اور مینو فیسٹو کمیٹی کے سربراہ سلمان خورشید نے اتوار کو کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اسمبلی انتخاب میں اترپردیش کانگریس کی قیادت کریں گی۔مسٹر خورشید نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا ریاست میں کانگریس کا چہر ہ ہیں اور وہی اسمبلی انتخابات مین اترپردیش کانگریس کی قیادت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ واڈرا کی ہدایت پر پوری ریاست میں پارٹی کی مقبولیت کا تاثر لیا گیا ہے۔ اور ان کے قیادت میں کانگریس کا منشور تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنا منشور پوری ریاست میں دورہ کرنے کے بعد عوام الناس کے مسائل کا تاثر کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔ منشور میں کسان،نوجوان، اور خواتین سمیت سماج کے ہر طبقے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ حقیقت میں یہ انتخابی منشور عوام کی من کی بات پر تیار کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں مسٹر خورشید نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں برہمنوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پارٹی کے پاس پرمود تیواری اور راجیش مشرا جیسے متعدد بڑے برہمن چہرے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پوری ریاست کا برہمن سماج کانگریس پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔پریس کانفرنس میں پی ایل پنیا اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ نسیم الدین صدیقی بھی موجود رہے۔

 

Related Articles