یوگی نے بھنڈ سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر تعزیت کی

لکھنؤ ، اکتوبر۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں بس حادثے میں لوگوں کی موت پر تعزیت کی ہے۔مسٹر یوگی نے مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مدھیہ پردیش حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر اس حادثے میں زخمی ہونے والے ریاست کے باشندوں کے علاج کے مناسب انتظامات کریں۔ اس حادثے میں مرنے والے ریاست کے متوفیوں کو ان کے آبائی ضلع میں منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔قابل ذکر ہے کہ گوالیار سے بریلی آنے والی ایک بس جمعہ کی صبح ضلع بھنڈ کے گوہد علاقے میں ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں سات افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔

Related Articles