پراپرٹی ڈیلر کے قتل میں یوگی حکومت برابر کی ذمہ دار:اکھلیش

کانپور:ستمبر۔ سماجو ادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ گورکھپور کے ایک ہوٹل میں کانپور کے تاجر کا قتل کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ یوگی حکومت بھی برابر کی ذمہ داری ہے۔مسٹر یادو نے گورکھپور کے ایک ہوٹل میں پولیس کی مبینہ موت سے ہلاک ہونے والے کانپور کے پراپرٹی ڈیلر منیش گپتا کے اہل خان ہسے ملاقات کی اور انہیں تیقن دیا کہ انصاف کی لڑائی کے سات کھڑے رہنے کا بھروسہ دیا۔ انہوں نےریاستی حکومت سے متاثرہ کنبے کو دو کروڑ روپئے می مالی مدد اور متوفی کی بیوی کو سرکاری نوکری دینے کا مطا لبہ کیا۔ ساتھ ہی پورے معاملے کی جانچ ہائی کورٹکے جج سے کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے ایس پی کی جانب سے متاثرہ کنبے کو 20لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔اہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی حکومت میں عام آدمی انصاف کی امید نہیں کرسکتا ہے۔ جب ریاست کے وزیر اعلی ٹھونک دو کی پالیسی پر زور دیتے ہیں اور ڈی ایم ۔ایس پی سے انتخابات کو متاثر کرنے اور دیگر فضول کام کرواتے ہیں تو اس حکومت سے کسی کو کیا امید ہوسکتی ہے۔کانپور کے سنجیت قتل معاملے میں بھی پولیس کا کردار ابھی کسی سے مخفی نہیں رہا۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ کے میعاد کار میں پولیس سیکورٹی دینے کے بجائے بے گناہوں کی جان لے رہی ہے۔ اترپردیش میں پولیس کو ایسا سلوک کسی کی حکومت میں دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔ حکومت کی پہلے دن سے نظم ونسق پر نیت صاف نہیں رہی ہے۔ بابا وزیر اعلی ہونے کے باوجود ایسی واردات لگاتار ہورہی ہیں۔

Related Articles