او ڈی پی کی طرح مشن شکتی بنے گا یوپی کا برانڈ:یوگی

لکھنؤ:ستمبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پوری دنیا میں ستائش حاصل کرنے والی او ڈی او پی اسکیم کی طرح مشن شکتی دیگر ریاستوں کے لئے ایک ماڈل بن کر ابھرے گا۔مسٹر یوگی نے بدھ کو لوک بھسون میں 75اضلاع کی 75ہزار خواتین کو کاروبار سے وابستہ کرنے کے لئے خصوصی ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا۔ ساتھ ہی خاتون کاروباریوں کے لئے ہیلپ لائن نمبر 18002126744اور ویب سائٹ اور موبائل ایپ کا آغاز بھی کیا۔ اس خاص پروگرام میں انہوں نے ایک ضلع ایک پروڈکٹ(اوڈی او پی) اسکیم کے تحت نشانزد پرڈکٹوں پر منبی ڈاکٹ ٹکٹ اور اسپیشل کور کا بھی اجراء کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال شروع ہونے والے مشن شکتی کے شاندار بدلاؤ دیکھنے کو ملا ہے۔ آج ہر تھانے پر خاتون ہیلپ ڈیسک تو گاؤں میں خاتون شکتی بوتھ کام کررہا ہے۔ یہی نہیں ملک کا سب سے بڑا سول پولیس بل ہونے کی بعد بھی 2017 سے پہلے تک یوپی پولیس میں خواتین کی تعداد نا کے برابر تھی۔ ہم نے اسے محسوس کیا۔20فیصدی عہدے خواتین کے لئے ریزرو کئے نتیجتا آج 30ہزار خواتین کانسٹیبل تعینات ہیں۔مشن شکتی کےتیسرے مرحلے میں 20ہزار سے زیادہ خاتون کانسٹیبل کو بیٹ پولیس کے طور پر فیلڈ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ آج یہ پولیس اہلکار گاؤں۔ گاؤں خواتین کی سیکورٹی اور احترام تو یقینی کررہی ہے۔ حکومت کے پروجکٹوں سے جوڑ کر انہیں خودمختاری کی راہ دکھا رہی ہیں۔آج اترپردیش کی خواتین کامیاب ،مضبوط اور خودکفیل ہورہی ہیں۔

Related Articles