راجستھان میں سی پیٹ کا افتتاح

مودی چار میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نئی دہلی، ستمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان میں انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکل ٹیکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی) کا افتتاح کریں گے اور چار نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔مسٹر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جے پور میں منعقد ہونے والے اس پروگرام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح و بہبود ، کیمیکلز اور کھاد کے وزیر من سکھ مانڈاویا اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی موجود ہوں گے۔جے آئی پی میں مرکزی حکومت اور حکومت راجستھان کی کیمیکل اور کھاد کی وزارت نے مشترکہ طور پر جے آئی پی ای ٹی قائم کیا ہے جس میں پیٹرو کیمیکل اور دیگر متعلقہ صنعتوں سے متعلق تکنیکی تعلیم اور تربیت فراہم کی جائے گی۔ راجستھان کے بانسواڑہ ، سروہی ، ہنومان گڑھ اور دوسہ میں چار نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھا جانا ہے۔ یہ میڈیکل کالج مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت بنائے جائیں گے اور ان کو اضلاع اور دیگر ریفرل ہسپتالوں سے منسلک کیا جائے گا۔ پسماندہ اور خواہش مند اضلاع میں میڈیکل کالج کھولنے کے لیے مرکزی حکومت کی اس تین مرحلوں والی اسکیم کے تحت 157 نئے میڈیکل کالج قائم کیے جائیں گے۔

 

Related Articles