نواز الدین کے مداحوں کی فہرست میں کنگنا رناوت کی انٹری
ممبئی،ستمبر۔کنگنا رناوت نے ایمی ایوارڈ کی نامزدگی کے بعد نواز الدین صدیقی کو دنیا کے بہترین اداکاروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔نواز الدین صدیقی کی فطری اداکاری کی دنیا دیوانی ہے، اس فہرست میں کنگنا رناوت نے بھی انٹری ماردی ہے۔کنگنا رناوت جو بہت کم ہی فلم انڈسٹری کے کسی اداکار کی تعریف کرتی ہیں، نے اپنی یہ تصویر بدلتے ہوئے نواز الدین صدیقی کو بہترین اداکار قرار دیا ساتھ ہی انہیں ایمی ایوارڈ کے نامزدگی پر مبارک باد بھی دی۔بالی ووڈ کی کوئن کے نام سے شہرت رکھنے والی اداکارہ نے نواز الدین صدیقی سے متعلق سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ بھی کی۔انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ نواز الدین صدیقی ایمی ایوارڈ کی سنجیدہ اداکاری کے لیے بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد ہوئے ہیں۔انہوں نے نواز الدین صدیقی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’مبارک ہو جناب۔ آپ یقینی طور پر دنیا کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔بالی ووڈ کوئن نے اپنے اس پیغام کے ساتھ ورلڈ گلوب کی ایموجی بھی شیئر کی۔