لکھنؤ:ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کے پاداش میں 261افراد کا چالان

لکھنؤ:ستمبر۔ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 261لوگوں کا پیر کو ای چالان کیا گیا۔پولیس ترجمان نے آج شام یہاں بتایا کہ ٹریفک پولیس نے لکھنؤ شہر کے مختلف چوراہوں اور تراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمٹ ،تین سواری، بغیر نمبر گاڑی اور اوور اسپیڈ وغیرہ کے ضمن میں چیکنگ کی گئی۔اس دوران مختلف ٹیموں نے دو پہیہ گاڑی پر ہیلمٹ نہ لگانے والے 116،تین سواری بٹھانے پر 12،نوپارکنگ میں 39،جبکہ مخالف سمت میں چلنے والے 23لوگوں کا چالا ن کیا گیا۔چار پہیہ گاڑی پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے والے 30لوگوں کا چالان کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر معاملات میں 40سے زیادہ لوگوں کے چالان کئے گئے ۔ترجمان نے بتایا کہ اس دوران پولیس نے جرمانے کے طور پر دو لاکھ 70ہزار روپئے کی رقم وصول کیا۔

Related Articles