کرونا کے فعال معاملات 191 دن کی کم ترین سطح پر

نئی دہلی، ستمبر۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے معاملات کی بنسبت صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ رہی جس کی وجہ سے اس کے فعال کیس 3836 کم ہو کر 299620 رہ گئے جو191 دن کی کم ترین سطح ہے۔ دریں اثنا ملک میں اتوارکے روز 38 لاکھ 18 ہزار 362 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی اور اب تک 86 کروڑ ایک لاکھ 59 ہزار گیارہ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 26،041 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 36 لاکھ 78 ہزار 786 ہو گئی ہے۔اسی دوران 29،621 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا کو مات دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 29 لاکھ 31 ہزار 972 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز 5856 گھٹ کر دو لاکھ 99 ہزار 620 ہوگئے ہیں۔ وہیں مزید 276 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4،47،194 ہوگئی ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 0.89 پر آ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد برقرار ہے۔ملک میں فعال کیسز کے حساب کیرالہ ابھی بھی پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1872 فعال کیسز کم ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی تعداد اب 163855 رہ گئی ہے۔ وہیں 17658 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4441430 ہو گئی ہے۔ اس دوران 165 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 24603 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں فعال معاملات 122 کم ہوکر 41428 پر آگئے ہیں جبکہ مزید 36 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 138870 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 3292 لوگوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد 6364027 ہو گئی ہے۔قومی دارالحکومت میں فعال کیسز میں کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 371 رہ گئی ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 1413258 ہو گئی ہے۔ یہاں کورونا وبا کی وجہ سے 25،085 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جنوبی ریاست کیرالہ میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد میں 1872 تک کمی کی وجہ سے ان کی تعداد کم ہوکر 163855 رہ گئی جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 165 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 24603 ہوگئی ہے اور 17658 مزید مریضوں کے ٹھیک ہوجانے سے بازیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 4441430 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے 94 فعال معاملات گھٹ کر ان کی کل تعداد 13242 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید نو مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37726 ہو گئی ہے۔
ریاست میں اب تک 2922427 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال معاملات 22 سے بڑھ کر 17285 ہو گئے ہیں اور مزید 14 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 35490 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 2604491 مریض انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 160 فعال کیسز گھٹ کر کل تعداد 13048 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2019657 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 11 افراد کی موت کے بعد مجموعی اموات 14،136 ہو گئی ہیں۔ تلنگانہ میں فعال معاملات گھٹ کر 4612 پر آ گئے ہیں جبکہ اب تک یہاں 3912 افراد فوت ہو چکے ہیں وہیں 656544 لوگ اس وبا سے بازیاب ہوچکے ہیں۔مغربی بنگال میں فعال کورونا کے نو کیسوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7683 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس انفیکشن کی وجہ سے مزید نو افراد کی موت ہوگئی جس سے مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 18،736 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 1539،974 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے 285 فعال کیس رہ گئے ہیں جبکہ بازیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 991393 ہو گئی ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 13564 ہے۔پنجاب میں فعال معاملات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ یہ 282 پر مستحکم ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 584712 ہو گئی ہے۔ وہیں دیگر ایک مریض کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 16506 ہو گئی ہے۔گجرات میں فعال معاملات 151 ہوگئے ہیں اور اب تک 815618 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10082 ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال معاملات 1071 گھٹ کر 15485 تک رہ گئے ہیں اور کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 72913 ہو گئی ہے جبکہ مزید چھ مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 295 ہو گئی ہے۔بہار میں کورونا کے فعال معاملات بڑھ کر 68 ہو گئے ہیں اور اب تک 716216 لوگ کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اس دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے کوئی مریض فوت نہیں ہوا اور مرنے والوں کی تعداد 9660 پر برقرار ہے۔ملک میں رقبے کے لحاظ سے اترپردیش سب سے آگے ہے۔ اس ریاست میں کورونا انفیکشن بہت زیادہ کنٹرول میں ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال معاملات گھٹ کر 176 رہ گئے ہیں جبکہ کورونا سے بازیاب افراد کی تعداد 1686706 ہو گئی ہے جبکہ اس دوران کسی مریض نے اپنی جان نہیں گنوائی اور اموات کی تعداد 22890 پر مستحکم ہے۔

Related Articles