آج شام ہوسکتی ہے یوگی کابینہ میں توسیع

لکھنؤ:ستمبر۔ اترپردیش میں یوگی کابینہ کی توسیع آج شام تک ہونے کے قوی امکانات ہیں۔کابینہ توسیع کی حالانکہ ابھی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن راج بھون کے ذرائع کے مطابق اس اہم پروگرام کے لئے اعلی سطحی میٹنگ ہورہی ہے۔ نئی کابینہ کی حلف بردارای تقریب آج شام پانچ بجے تک ہونے کے امکانات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نشاد پارٹی کے نیشنل صدر سنجے نشاد، کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے جتن پرساد، لکشمی کانت واجپئی،سکلدیپ راج بھر، سنگیتا بلونت، اے کے شرما،آشیش پٹیل، دھیریندر گرجر ، سنگیتا بلونت بند اور تیج پال حلف لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وارانسی کے سابق ایم ایل اے لکشمن اچاریہ اور سندیپ سنگھ کو کابینہ میں جگہ ملنے کے امکانات ہیں۔

Related Articles