ہم نے 15-20 رن کم بنائے ، 175 جیت کے لیے بہتر ہوتا: وراٹ کوہلی

شارجہ، ستمبر۔رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ جمعہ کو یہاں آئی پی ایل۔ 14 کے 35 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ہاتھوں ان کی شکست کے بعد وکٹ تھوڑی سست ہوگئی تھی۔ ٹیم نے 15 سے 20 رن کم بنائے۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ ’’175 جیت کے لئے اچھا ہوتا ہے۔ ہم نے تسلسل کے ساتھ بولنگ نہیں کی۔ گیند سے اتنی ہمت نہیں دکھائی جتنی میں نے توقع کی تھی۔ چنئی نے اننگز کے اختتام پر اچھی بولنگ کی ، سست ڈیلیوریاں اور یارکرز کو اچھی طرح انجام دیا۔ ہم نے ان شعبوں کے بارے میں بات کی جہاں ہم شاٹ نہیں مارنا چاہتے تھے لیکن ہم ایسا نہیں کر سکے۔ دوسری اننگز میں میچ پہلے پانچ سے چھ اوور میں چنئی کی طرف تھوڑا سا مڑ گیا۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہم پچھلے دو میچوں میں کبھی واپسی کرنہیں پائے۔ ہمیں بحران کے وقت زیادہ ہمت دکھانی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمیں دوبارہ جیت کے راستے پر چلنا ہوگا۔

 

Related Articles